حماد اظہر سے ملاقات کی درخواست پر ایس ایچ او سے 28 ستمبر تک رپورٹ طلب
09-21-2026
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر سے ملاقات کی درخواست پر محفوظ کیے گئے فیصلے کے حوالے سے نوٹس جاری کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر سے ملاقات کے لیے دائر درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔ 2 رکنی بینچ نے ایس ایچ او سرور روڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 ستمبر کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے عشرت فاطمہ کی درخواست پر حکم جاری کیا ہے۔ درخواست گزار عشرت فاطمہ نے اپنے بیٹے حماد اظہر سے ملاقات کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔