شعیب اختر نے محمد رضوان کے حق میں ویڈیو کو جعلی قرار دیدیا
09-21-2026
(ویب ڈیسک)دنیا کے تیز ترین بولر شعیب اختر نے کرکٹر محمد رضوان سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل اپنی ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں شعیب اختر کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ آخر کس بات کی سزا دے رہے ہو اس نیک اور شریف کھلاڑی کو۔ سمجھ سے باہر آخر پاکستان کرکٹ میں چل کیا رہا ہے۔ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کھلاڑی شعیب اختر نے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیا ہے اور اس ویڈیو کے نیچے اپنے ایکس ہینڈل سے ویڈیو کے جعلی ہونے کے کمنٹ کیے ہیں۔ ویڈیو میں مزید یہ بھی کہا گیا کہ کوچ مائیک ہیسن اپنی ذاتی انا کے لیے رضوان کا کیریئر خراب کر رہا ہے اور بورڈ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ اگر رضوان نے کوئی غلطی کی ہے تو ثبوت میڈیا کے سامنے لاؤ ناں۔