ایدھی کی "امی ابو کی تلاش" والی بس لاہور پہنچ گئی

09-21-2026

(لاہور نیوز) ایدھی کی "امی ابو کی تلاش" والی بس 25 خواتین اور 11 بچوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی۔

ایدھی حکام کے مطابق بس میں سندھ سے 3 خواتین اور رحیم یار خان سے 2 بچے شامل ہیں جبکہ ملتان سے 3 خواتین اور ایک بچہ بھی بس میں موجود تھا۔ سرگودھا سے 2 افراد اور منڈی احمد آباد سے ایک فرد کو بھی بس کے ذریعے لایا گیا، اسی طرح مڈ رانجھا سے ایک خاتون، اوکاڑہ سے ایک بچہ اور ایک خاتون شامل ہیں۔ ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سے 5 خواتین اور اسلام آباد سے 2 افراد بھی بس میں شامل تھے، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا ایک ایک بچہ بھی لایا گیا۔ حکام کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی 5 خواتین کو عارضی طور پر پہلے ایدھی ہوم منتقل کیا گیا، بعدازاں ضروری کارروائی کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔