شالیمار: اکیڈمی کی طالبہ کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

09-21-2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ بچی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

شالیمار پولیس  نے مقامی اکیڈمی کی طالبہ کو ہراساں کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس  نے بتایا کہ ملزم خلیل عرف بلا 16 سالہ لڑکی کو آتے جاتے ہراساں کرتا تھا جبکہ متاثرہ لڑکی کی والدہ کے منع کرنے پر ملزم نے گالم گلوچ بھی کی۔       پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم  نے لڑکی اور اُسکی والدہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔