پنجاب حکومت نے اسلام آباد میں مارچ یا جلوس کیلئے سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

09-21-2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے اسلام آباد میں مارچ یا جلوس کے لیے سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

سرکاری فنڈز، گاڑیاں، مشینری اور اہلکار کسی مارچ یا جلوس کے لیے استعمال نہیں ہوں گے، کسی سرکاری ملازم کو سیاسی مارچ یا جلوس میں شرکت پر مجبور نہیں کیا جا سکے گا۔  اسلام آباد ہائی کورٹ کے 14 ستمبر  کے حکم پر عمل درآمد کی ہدایات جاری ہے، پنجاب بھر کے انتظامی افسران، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا، تمام محکموں کو ماتحت اداروں اور خودمختار اداروں کے لیے بھی ہدایات جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ خلاف ورزی کی اطلاع کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب میں خصوصی ہیلپ لائن قائم بھی کردی گئی ہے، حکم کی خلاف ورزی میں ملوث اہلکار کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی ہو گی، اس حوالے سے تمام محکموں سے 23 ستمبر تک عمل درآمد کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔