فیصل ٹاؤن: مسافروں سے وارداتیں کرنیوالی خاتون ساتھی سمیت گرفتار

09-21-2026

رکشے میں مسافروں سے وارداتیں کرنے والی خاتون اپنے ساتھی سمیت گرفتار کر لی گئی ہے۔

فیصل ٹاؤن پولیس  نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو این بلاک سے رکشے سمیت حراست میں لیا، پولیس کے مطابق ملزمان  نے وارداتوں کے لیے چنگ چی رکشہ کرائے پر لے رکھا تھا. ملزمہ رکشے میں سوار مسافروں کے موبائل اور نقدی چوری کرتی تھی, کارروائی کے دوران ملزمان سے چوری شدہ 3 موبائل فون، پستول اور رکشہ برآمد کر لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں ارشاد بی بی اور نعیم شامل ہیں، جن کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔