سیشن عدالت نے بیٹی کے قاتل باپ کو سزائے موت کا حکم سنا دیا
09-21-2026
(لاہور نیوز) سیشن عدالت نے بیٹی کو قتل کرنے والے سفاک باپ کو سزائے موت جبکہ مقدمہ میں شریک ملزم (داماد) کو 2 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج افضال احمد ثاقب نے جرم ثابت ہونے پر مجرم (باپ) برکت مسیح کو سزائے موت اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔ عدالت نے مقدمہ میں شریک مجرم (داماد) یعقوب مسیح کو 2 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا اہے، دوران سماعت اس کیس میں 13 گواہان کو پیش گیا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق تھانہ شمالی چھاؤنی پولیس نے 2025 میں مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کر رکھا تھا، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم سنا دیا ہے۔