علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند
09-21-2026
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ کے بعد عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو بھی نظربند کر دیا گیا۔
عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو ڈپٹی کمشنر لاہور کے احکامات پر تیس دن کیلئے نظر بند کیا گیا۔ پولیس کی سفارش پر تین ایم پی او کے تحت نظری بندی کی گئی جبکہ علیمہ خان کے دونوں بیٹوں کو رہا کر دیا گیا، عظمی خان اور نورین نیازی کو رات دو بجے کے قریب کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا۔