لاہور میں سورج کی کرنیں بکھرنے لگیں، موسم خشک رہنے کا امکان
09-21-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج نے اپنی کرنیں بکھیرنا شروع کر دی ہیں، تاہم شہر میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 24 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، شہر میں فی الحال بارش کے کوئی امکانات نہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر میں ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، جبکہ لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ دوسری جانب فضائی آلودگی میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا، جبکہ شہر میں سموگ کی اوسط شرح 174 ریکارڈ کی گئی۔ پیراگون سوسائٹی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 214 تک جا پہنچا، جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی 189 ریکارڈ کیا گیا، موسم میں نسبتاً بہتری کے باوجود فضائی آلودگی کی بلند شرح شہریوں کیلئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔