برکی پولیس کی کارروائی، 2 رکنی نقب زن گینگ گرفتار
09-21-2026
(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
برکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر ریکارڈ یافتہ دو رکنی نقب زن گینگ کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ایس ایچ او برکی عمران نواز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ واجد اور اس کے ساتھی بشیر کو گرفتار کیا۔ ایس پی کینٹ کے مطابق گرفتار ملزمان برکی کے مختلف علاقوں میں فیکٹریوں اور ڈھیروں میں نقب زنی کرتے، چوری شدہ مال فروخت کرنے کے بعد حاصل ہونے والی رقم آپس میں تقسیم کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چنگ چی رکشہ، نقدی رقم، پلاس، لوہے کے گارڈر اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے چند ماہ قبل برکی کے علاقے سے لاکھوں روپے مالیت کے بکرے اور چھترے بھی چوری کئے تھے۔ ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس کی کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔