صدر زرداری سے گورنر پنجاب کی ملاقات، انتظامی امور اور جامعات کی صورتحال پر گفتگو

09-20-2026

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ملاقات کی، جس میں پنجاب کے انتظامی امور، اعلیٰ تعلیم اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں گورنر پنجاب نے صدر مملکت کو صوبے کی مجموعی صورتحال اور پنجاب کی جامعات سے متعلق بریفنگ دی  سردار سلیم حیدر خان  نے صدر کو بتایا کہ گورنر ہاؤس کو عوامی گورنر ہاؤس میں تبدیل کردیا گیا ہے، جہاں عوامی مسائل کے حل اور لوگوں کی سہولت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ غریب عوام اور پارٹی کارکنوں کے لیے ہر وقت موجود رہتے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں اور عوامی رابطے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب عوام بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے  صدر آصف علی زرداری نے گورنر پنجاب کی عوامی خدمات کو سراہا اور صوبے میں عوامی فلاح و بہبود اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں مزید اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔