ایف آئی اے کی کارروائی، لاکھوں کے بینک فراڈ میں ملوث اشتہاری گرفتار

09-20-2026

(لاہور نیوز) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے 45 لاکھ روپے کے بینکنگ فراڈ میں ملوث اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار اشتہاری ملزم کی شناخت محمد ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم  نے شہری کے 45 لاکھ روپے کا جعلی پے آرڈر تیار کیا اور بعد ازاں اس رقم کو اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں جمع کرایا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔