لاہور: 24 گھنٹوں کے دوران 249 ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق

09-20-2026

(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 249 ٹریفک حادثات میں 301 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو حکام  کے مطابق ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 301 افراد زخمی ہو گئے، حادثات میں شدید زخمی ہونے والے 123 افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 178 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔