چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو کی سالگرہ، جوہر ٹاؤن میں تقریب
09-20-2026
(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر جوہر ٹاؤن میں عاصم نصیر کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی فیصل میر تھے جبکہ ڈاکٹر عائشہ شوکت شاہدہ جبیں سمیت دیگر پارٹی رہنما اور کارکن بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر فیصل میر نے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ شرکاء نے بلاول بھٹو زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور ان کی درازی عمر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔