ون ویلرز اور پتنگ بازی کیخلاف کارروائی، 22 ملزمان گرفتار

09-20-2026

(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ نے چھٹی کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ون ویلرز اور پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 22 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق مسلم ٹاؤن، نواں کوٹ، فیکٹری ایریا اور دیگر علاقوں سے 18ون ویلرز کو گرفتار کیا گیا۔ پتنگ بازی میں ملوث 4 ملزمان بھی دھر لیے گئے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے پتنگیں اور ڈور بھی برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان شہزاد، رضا، علی، حامد، شاہد، علی حیدر، احسن، شہباز اور دیگر شامل ہیں، جنہیں متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔