نشتر کالونی: 9 سالہ بچے سے بد فعلی کرنیوالا ملزم گرفتار

09-20-2026

(لاہور نیوز) نشتر کالونی کے علاقہ میں 9 سالہ بچے سے بد فعلی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

نشتر کالونی پولیس نے ملزم کو صدیق روڈ سے ٹریس کرکے گرفتار کیا، پولیس کے مطابق بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ ملزم اسے ورغلا کر اپنے گھر  لے گیا اور سے بداخلاقی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گیا۔۔ پولیس  نے نے ملزم شہریار کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے انویسٹی گیشن کیلئے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا ہے۔