سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، ٹماٹر 220 اور لہسن 400 روپے کلو فروخت
09-20-2026
(لاہور نیوز) سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، مارکیٹ میں ٹماٹر 220 اور لہسن 400 روپے کلو فروخت ہونے لگا ہے۔
شہر کی سبزی مارکیٹ میں ٹماٹر کے نرخ میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا، جس کے بعد درجہ اول ٹماٹر کا سرکاری نرخ 185 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، تاہم مارکیٹ میں ٹماٹر 220 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ درجہ دوم ٹماٹر کا سرکاری نرخ 130 روپے مقرر ہے، جبکہ مارکیٹ میں اس کی فروخت 160 روپے فی کلو میں جاری ہے۔ پیاز کا سرکاری نرخ پانچ روپے کمی کے بعد 180 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، تاہم مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ مکس درجہ دوم پیاز کا نرخ 180 روپے فی کلو ہے۔ آلو کا سرکاری نرخ بدستور 30 روپے فی کلو برقرار ہے، لیکن مارکیٹ میں مکس آلو 40 روپے اور درجہ اول آلو 50 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ سبز مرچ کا سرکاری نرخ 135 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ مارکیٹ میں 160 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ شملہ مرچ کے سرکاری نرخ میں 10 روپے اضافے کے بعد قیمت 265 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں شملہ مرچ 300 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ ٹینڈے کا سرکاری نرخ 180 روپے فی کلو ہے، جبکہ مارکیٹ میں 220 روپے فی کلو تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔ لہسن ہرنائی کے سرکاری نرخ میں 20 روپے اضافے کے بعد قیمت 320 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں لہسن 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ ادرک تھائی لینڈ کا سرکاری نرخ 330 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ مارکیٹ میں ادرک 400 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 180 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مارکیٹ میں 200 سے 220 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ بھنڈی کا سرکاری نرخ 196 روپے فی کلو ہے، تاہم مارکیٹ میں 240 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ گھیا کدو کے سرکاری نرخ میں 10 روپے اضافے کے بعد قیمت 160 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ مارکیٹ میں کریلا 240 روپے اور پالک 80 سے 100 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ سرکاری نرخنامے اور مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں کے فرق کے باعث صارفین کو متعدد سبزیاں مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر خریدنا پڑ رہی ہیں۔