اولڈ انارکلی اور شالیمار پولیس کی کارروائیاں، خاتون سمیت 4 منشیات فروش گرفتار
09-20-2026
(لاہور نیوز) اولڈ انارکلی اور شالیمار پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت چار مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر ملزمان کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان میں کائنات، ضیاء، عبدالعزیز اور فیاض شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان علاقے اور گردونواح میں چل پھر کر منشیات فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں، منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔