کاہنہ: گرفتاری سے بچنے کیلئے مطلوب ملزم کی چھت سے چھلانگ، زخمی

09-19-2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے گھر کی چھت سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم نے اس کے گھر پر چھاپہ مارا تو اس نے گرفتاری سے بچنے کے لیے چھت سے چھلانگ لگا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چھلانگ لگانے کے باعث ملزم کی بائیں پنڈلی اور ٹخنے پر شدید چوٹیں آئیں۔ پولیس نے زخمی ملزم کو گرفتار کرکے علاج معالجے کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کردیا۔