گرین ٹاؤن: نوکری کا جھانسہ، خاتون سے اجتماعی بداخلاقی کرنیوالے ملزمان گرفتار

09-18-2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں پیش ہونے والی اجتماعی زیادتی کی شکار خاتون کو انصاف مل گیا، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز  فیصل کامران کے مطابق گرین ٹاؤن پولیس نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ملزمان میں اللہ دتہ اور عامر شامل ہیں۔ ترجمان  نے مزید بتایا کہ ملزمان  نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ، نوکری دلوانے کے عوض اس سے 5 لاکھ روپے بھی بٹورے۔ ڈی آئی جی آپریشنز  نے ایس ایچ او گرین ٹاؤن وٹیم کو شاباش دی، واضح رہے کہ متاثرہ خاتون نے ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں درخواست دی تھی۔