شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں: ڈی آئی جی آپریشنز

09-18-2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور موقع پر شہریوں کی شکایات سن کر احکامات جاری کئے۔

کھلی کچہری میں وراثتی تنازعات، ہراسگی، گھریلو جھگڑوں اور فراڈ کی متعدد شکایات موصول ہوئیں، جس پر متعلقہ ایس ایچ اوز کو ہر شکایت پر فوری قانونی کارروائی اور پیش رفت کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ دوسری جانب ڈی آئی جی نے وراثتی تنازعات میں تصادم سے بچانے اور قانون کے مطابق حل یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی، اس موقع پر انہوں  نے فراڈ، دھمکیوں اور قبضہ مافیا سے متعلق شکایات پر فوری قانونی کارروائی کا حکم بھی دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا  تھا کہ قابلِ دست اندازی جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جائے، ہراسگی، تشدد اور سماجی جرائم میں زیرو ٹالرنس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔