لاہور: ٹریفک حادثات کے مختلف واقعات میں 281 افراد زخمی

09-18-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 266 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 281 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں شدید زخمی ہونے والے 107 افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 174 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کردی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔