لاہور: ای چالان نادہندہ، 22 چالانوں والی سرکاری گاڑی پکڑی گئی

09-18-2026

(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس نے ای چالان نادہندہ سرکاری اور نیم سرکاری گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا، اچھرہ میں ایک لاکھ 31 ہزار 515 روپے کے ای چالان نادہندہ سرکاری گاڑی پکڑی گئی

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پٹرولنگ آفیسر قیصر کمال نے اچھرہ میں سرکاری گاڑی کے ای چالان چیک کیے تو اس کے ذمہ 22 چالان نکل آئے، گاڑی کے ڈرائیور نے 22 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی جس پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 31 ہزار 515 روپے جرمانہ واجب الادا تھا۔ ترجمان کے مطابق واجب الادا جرمانہ ادا کرنے کے بعد گاڑی کو چھوڑ دیا گیا، ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان نادہندہ سرکاری محکموں کو کلیئرنس کے لیے مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے شہریوں کو ای چالان سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کی ہدایت کی ہے۔