سندر ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق

09-18-2026

(لاہور نیوز) سندر ملتان روڈ پر مراکہ کے قریب دو مزدا ٹرک آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 36 سالہ تیمور کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی کی شناخت 26 سالہ رب نواز کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کیا، تاہم حالت تشویشناک ہونے پر رب نواز کو فوری طور پر جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور سندر پولیس کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے جاں بحق شخص کی لاش اور مزدا ٹرک قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔