جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات التوا کا شکار

09-18-2026

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کے خاتمے سمیت دیگر مطالبات پر مذاکرات میں پیش رفت نہ ہو سکی۔

لیاقت بلوچ کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم  نے پٹرولیم لیوی کے خاتمے اور فوری ریلیف کے اقدامات کیلئے دو دن کا وقت مانگا تھا، تاہم مقررہ مدت گزرنے کے باوجود حکومتی ٹیم  نے دوبارہ رابطہ نہیں کیا۔ لیاقت بلوچ  نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے متبادل ذرائع اور مختلف حل کی تجاویز حکومت کے سامنے پیش کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مذاکراتی عمل میں مزید پیش رفت نہ ہونا تشویش کا باعث ہے، ہٹ دھرمی اور خراب حکمرانی کا رویہ حکومت کیلئے مشکلات اور منفی نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔