رنگ روڈ پولیس کی بروقت کارروائی، لاوارث کمسن بچی بحفاظت والدین کے حوالے

09-18-2026

(لاہور نیوز) رنگ روڈ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاوارث حالت میں ملنے والی کمسن بچی کو بحفاظت والدین تک پہنچا دیا۔

پولیس کے مطابق رنگ روڈ اڈا پلاٹ کے قریب ایک کمسن بچی لاوارث حالت میں ملی، جسے فوری طور پر حفاظتی تحویل میں  لے لیا گیا۔ رنگ روڈ پولیس  نے فوری رسپانس دیتے ہوئے مقامی پولیس کی معاونت سے بچی کے والدین کا سراغ لگایا، بعد ازاں ضروری تصدیق کے بعد بچی کو بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کی بروقت کارروائی پر بچی کے اہل خانہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔