لاہور میں اکتوبر کے پہلے ہفتے لائبریریز آن ویلز منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
09-18-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں طلبہ کو کتابوں اور ڈیجیٹل تعلیمی سہولیات کی سکول کی سطح پر فراہمی کے لیے لائبریریز آن ویلز منصوبہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
منصوبے کے تحت 55 الیکٹرک وہیکلز ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔ ہر الیکٹرک وہیکل میں 22 ٹیبز اور ایک ایل ای ڈی نصب ہوگی۔ ذرائع کے مطابق الیکٹرک وہیکلز کی چارجنگ کے لیے سکولوں میں انتظام کیا جائے گا، جبکہ ہر لائبریری وہیکل 100 سکولوں کو سروس فراہم کرے گی۔ ابتدائی مرحلے میں تمام الیکٹرک وہیکلز پائلٹ سکولز میں کھڑی کی جائیں گی۔ لائبریریز آن ویلز کے ذریعے طلبہ کو سکول کی سطح پر کتابوں، ڈیجیٹل مواد اور دیگر تعلیمی سہولیات تک رسائی فراہم کی جائے گی۔