سرکاری نرخ نامہ نظرانداز، پیاز سمیت متعدد سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق
09-18-2026
(لاہور نیوز) سرکاری نرخ نامے میں پیاز سمیت متعدد سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، تاہم مارکیٹ میں تقریباً تمام سبزیاں سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں۔
سبزی منڈیوں، پوش علاقوں اور گلی محلوں میں سبزیوں کے الگ الگ نرخ وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ سرکاری قیمت اور پرچون بازار کے نرخ میں بھی نمایاں فرق سامنے آیا ہے۔ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق درجہ اول خشک پیاز کی قیمت 10 روپے اضافے کے بعد 195 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم پرچون بازاروں میں پیاز 240 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ ٹماٹر کی سرکاری قیمت 155 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ درجہ اول ٹماٹر پرچون مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ لہسن ہرنائی کی سرکاری قیمت 295 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم درجہ اول چائنہ لہسن مارکیٹ میں 420 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ادرک تھائی لینڈ کی سرکاری قیمت 320 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ مارکیٹ میں ادرک 440 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ دیسی لیموں کی سرکاری قیمت 210 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم ریٹیل مارکیٹ میں لیموں 260 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔سبز مرچ کی سرکاری قیمت 120 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ مارکیٹ میں سبز مرچ 200 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ دیسی ٹینڈے کی سرکاری قیمت 180 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں ٹینڈے 280 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔آلو کی سرکاری قیمت 30 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ درجہ اول آلو مارکیٹ میں 40 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ شملہ مرچ کی سرکاری قیمت 265 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم درجہ اول شملہ مرچ مارکیٹ میں 350 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔کھیرا سرکاری نرخ نامے کے مطابق 90 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ مارکیٹ میں کھیرا 150 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ بند گوبھی کی سرکاری قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم پرچون بازاروں میں یہ 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔پھول گوبھی کی سرکاری قیمت 180 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ پرچون بازاروں میں پھول گوبھی 240 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ پھلیاں سرکاری نرخ نامے کے مطابق 110 روپے فی کلو مقرر ہیں، تاہم پرچون بازاروں میں پھلیاں 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہیں۔بینگن کی سرکاری قیمت 80 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ پرچون مارکیٹ میں بینگن 160 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ بھنڈی کی سرکاری قیمت میں 10 روپے اضافے کے بعد 200 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم پرچون مارکیٹ میں بھنڈی 270 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔گاجر کی قیمت میں بھی 10 روپے اضافہ کیا گیا ہے اور سرکاری قیمت 140 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم پرچون بازاروں میں گاجر 180 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ گھیا کدو کی سرکاری قیمت 150 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ پرچون بازار میں گھیا کدو 220 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ گھیا توری کی سرکاری قیمت 120 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم پرچون بازار میں گھیا توری 160 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ میتھی کی سرکاری قیمت 310 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ مارکیٹ میں میتھی 450 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ سرکاری نرخ نامے اور مارکیٹ قیمتوں میں واضح فرق کے باعث شہریوں کو سبزیاں سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ قیمت پر خریدنا پڑ رہی ہیں۔