فیکٹری سپروائزر کو ورکر نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا

09-18-2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے نشتر کالونی گجو متہ روہی نالہ کے قریب نجی فیکٹری کے سپروائزر کو ورکر نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق نجی فیکٹری کے سپروائزر جعفر نے ورکر ارحم کو تنخواہ ادا نہیں کی تھی، جس پر ارحم طیش میں آگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ارحم نے سپروائزر جعفر کی ٹانگ پر دو فائر کیے، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ زخمی جعفر کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد ملزم ارحم موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی۔