ہنگو اور شمالی وزیرستان میں 10 خوارج ہلاک، مریم نواز کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
09-18-2026
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہنگو اور شمالی وزیرستان میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائیوں کے دوران 10 خوارج کو ہلاک کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مریم نواز شریف نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے ان کے صبر و حوصلے کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔