رشوت لینے پر انسپکٹر واسا اور انسپکٹر وائلڈ لائف گرفتار

09-17-2026

(لاہور نیوز) کرپشن کے خلاف اینٹی کرپشن کی کارروائی، انسپکٹر واسا اور انسپکٹر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ گرفتار کر لئے گئے۔

  اینٹی کرپشن لاہور نے چھاپہ مار کر انسپکٹر واسا احسان علی خان کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، انسپکٹر واسا احسان علی خان نے شہری سے پانی کا کنکشن لگانے کے لیے رشوت طلب کی تھی۔ ایک دوسرے ٹریپ ریڈ میں اینٹی کرپشن لاہور نے انسپکٹر وائلڈ لائف محمد رضوان کو بھی گرفتار کر لیا، انسپکٹر وائلڈ لائف محمد رضوان، کانسٹیبل محمد افضل اور کانسٹیبل نفیس نذیر نے شکار کی اجازت دینے کے لیے رشوت طلب کی تھی۔ اینٹی کرپشن ٹیموں نے مجسٹریٹ کے ہمراہ ملزمان کے خلاف کامیاب ٹریپ ریڈ کرکے انہیں گرفتار کیا، ملزمان سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔