ہربنس پورہ: بیوی پر تشدد، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والا شوہر گرفتار

09-17-2026

(لاہور نیوز) ہربنس پورہ پولیس نے بیوی پر تشدد اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے شوہر کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی کینٹ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی ہے، جس پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ہراساں کرنے کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم کے خلاف درج کر لیا گیا ہے تاہم ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔