خصوصی بچوں کو سکولوں میں ہی نادرا کی شناختی سہولیات کی فراہمی فیصلہ

09-16-2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب نے خصوصی بچوں کو شناختی سہولیات ان کے سکولوں میں ہی فراہم کرنے کے لیے اہم اقدام کیا ہے۔

سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب سید شعیب اقبال نے ڈی جی نادرا ساؤتھ سے ملاقات کی، جس میں خصوصی بچوں کے لیے شناختی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے ترجمان کے مطابق نادرا کی موبائل بسیں اور وینز سپیشل ایجوکیشن کے اسکولوں کا دورہ کریں گی، جہاں نادرا کا عملہ بچوں کے ڈومیسائل بنائے گا ترجمان کا کہنا ہے کہ خصوصی بچوں کو شناختی سہولیات ان کے اسکولوں میں ہی فراہم کی جائیں گی، محکمے کے اس اقدام سے خصوصی بچوں اور ان کے والدین کو دفتری مشکلات سے نجات ملے گی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن سید شعیب اقبال نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب اور نادرا کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کو خصوصی کارڈ کے حصول کے لیے نادرا دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔