نشتر کالونی: پٹرول مہنگا ہونے پر موٹرسائیکلوں سے پٹرول چوری ہونے لگا

09-16-2026

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد پٹرول چوری کی واردات بھی سامنے آگئی، نشتر کالونی کے علاقہ پاک عرب سوسائٹی میں گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل سے پٹرول چوری کر لیا گیا۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں پینٹ شرٹ میں ملبوس نوجوان کو موٹرسائیکل سے پٹرول نکالتے دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ شہری سلطان کے مطابق نوجوان نے گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل سے پٹرول چوری کیا، جس پر اس نے کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست دے دی۔ درخواست گزار کا موقف ہے مقدمہ درج کر کے پٹرول چوری کرنے والے شخص کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔