لاہور کے 39 سول ججز کو سول جج کلاس تھری کے اختیارات تفویض
09-16-2026
(لاہور نیوز) لاہور میں تعینات 39 سول ججز کم مجسٹریٹس کو سول جج کلاس تھری کے اختیارات تفویض کر دیئے گئے، جس کا نوٹیفکیشن چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سول کورٹس آرڈیننس کے تحت سول ججز کو سول جج کلاس تھری کے اختیارات دیے گئے ہیں۔ نئے اختیارات ججز کو اپنے سابق عہدے کا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے حاصل ہوں گے۔ اختیارات حاصل کرنے والے ججز میں محمد مزمل ملک، مستنصر اشرف، سلطان امین، عروج سکندر، اقرا مقدس، محمد عون، ثانیہ یاسمین، عقیل سعید، معاذ علی، ام کلثوم اور باسل فواد بٹ شامل ہیں۔ صبا نواز، خرم مجید، عاطف ستار، نور فاطمہ رزاق، ساحر علی خان، صفوانہ حسن، فضا طارق، حافظہ کومل عروج اور رابعہ سیف کو بھی سول جج کلاس تھری کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔ عدیل اشرف، مریم شاہد، زینش کرامت، عروج اعجاز، محمد عثمان، علی احمد وارث اور تہمینہ بھی اختیارات حاصل کرنے والے ججز میں شامل ہیں جبکہ سارہ انس، کوثر طیبہ سلطانہ، جویریہ محبوب الٰہی، محمد احسن رضا اور سائرہ سیف سمیت 39 سول ججز کو یہ اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سول ججز اپنے اختیارات ان سول اضلاع اور ذیلی ڈویژنوں میں استعمال کریں گے جہاں ان کی تعیناتی کی گئی ہے۔