پولیس پر فائرنگ کیس: دہشت گردی دفعات ختم کرنے کی درخواست خارج
09-16-2026
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزم عدنان عارف بٹ کی مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست خارج کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہد سکندر نے ملزم کی درخواست پر فیصلہ سنایا، سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے مقدمہ عام فوجداری عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست مسترد کر دی، ملزم عدنان عارف بٹ کیخلاف تھانہ سرور روڈ میں پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج ہے۔