حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 پرائیویٹ عازمین کی بکنگ مکمل
09-16-2026
(لاہور نیوز) حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 پرائیویٹ عازمین کی بکنگ مکمل ہو گئی تاہم پرائیویٹ حج سکیم کی 60 ہزار نشستیں تاحال دستیاب ہیں۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج پورٹل پر منظم کمپنیوں کی جانب سے اکانومی، سٹینڈرڈ اور پریمیم حج پیکیج موجود ہیں۔ حج پورٹل کے ذریعے 25 منظمین کے اکاونٹس میں واجبات کی مد میں 10 ارب روپے موصول ہو گئے، نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تیار کردہ حج پورٹل کے ذریعے 4 ارب روپے سے زائد رقم آن لائن جمع کرائی گئی۔ وزارت حج کا انتباہ ہے کہ حج واجبات کی ادائیگی کیلئے صرف ’’پاک حج ایپ‘‘ یا ’’حج پورٹل‘‘ استعمال کریں، عازمین حج کسی غیر مجاز فرد یا کمپنی کو براہ راست رقم جمع نہ کرائیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ نشستوں کی دستیابی تک 20 نومبر تک جاری رہے گی۔