بچوں کے خلاف مبینہ جنسی جرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

09-16-2026

(لاہور نیوز) بچوں کے خلاف مبینہ جنسی جرائم کے دو مختلف واقعات میں لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سبزہ زار پولیس  نے 10 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں ملزم وسیم کو گرفتار کیا، جبکہ ملت پارک پولیس نے 11 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی کے الزام میں علی احمد کو حراست میں  لے لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف بچوں کے والدین کی مدعیت میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران  نے والدین کو ہدایت کی کہ وہ بچوں کی سرگرمیوں اور معمولات پر نظر رکھیں اور کسی بھی غیر معمولی بات کو نظرانداز نہ کریں، خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔