پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا منفی زون میں آغاز

09-16-2026

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان دیکھا گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی ہے، 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 732 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 1421 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 69 ہزار 392 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔