لاہور میں آج بادل برسنے کا امکان، فضائی آلودگی بھی بڑھ گئی

09-16-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج وقفے وقفے سے بارش کے امکانات ہیں، محکمہ موسمیات نے شہر میں آج اور کل بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ دوسری جانب آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے، جبکہ شہر میں سموگ کی اوسط شرح 147 ریکارڈ کی گئی۔ علامہ اقبال ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 161، ماڈل ٹاؤن میں 153 جبکہ برکی روڈ کے علاقے میں 152 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج اور کل وقفے وقفے سے بادل برسنے کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔