ایم ڈی کیٹ کے امیدوار ہوشیار، پی ایم ڈی سی نے انوکھا حکم جاری کر دیا
09-16-2026
(ویب ڈیسک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا انوکھا اقدام ، ایم ڈی کیٹ امتحان کا سوال نامہ امیدواروں کو ساتھ واپس لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
چاروں صوبوں میں ایم ڈی کیٹ امتحان لینے والی یونیورسٹیز کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق کسی امیدوار کو ایم ڈی کیٹ امتحان کا سوال نامہ پیپر کے بعد ساتھ نہ دیا جائے ۔ ایم ڈی کیٹ کے کسی امیدوار کو سوال نامہ لے جانے نہیں دیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحان کا سوال نامہ 2017 سے امیدواروں کو ساتھ لے جانے کی اجازت تھی ۔ امیدوار ایم ڈی کیٹ کے پرچے اور جوابی کاپی کی نقل کے ذریعے خود اپنا رزلٹ مرتب کرتے تھے ۔