ڈی جی پی ایچ اے کی باغ جناح لاہور میں سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایات
09-16-2026
(ویب ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے باغ جناح لاہور کا دورہ کیا اور پارک کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔
ڈی جی پی ایچ اے نے باغ جناح کے مختلف لانز کا دورہ کیا، انہوں نے ہارٹی کلچر، لانز، کلب، واک وے اور دیگر مقامات کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو پارک میں سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے پارک کی بحالی اور تزئین و آرائش کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ باغ جناح کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے شہر میں موجود دیگر خوبصورت مقامات کی طرز پر اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے پارک کے لانز کو دوبارہ گریننگ کرنے اور پارک کے مختلف حصوں میں نئے اور خوبصورت پھول لگانے کی بھی ہدایت کی، تاکہ باغ جناح کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔ ڈی جی پی ایچ اے نے ایم ڈی پی ایچ اے کو باغ جناح میں جاری ہارٹی کلچر اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دینے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ پارک میں صفائی، ہارٹی کلچر اور دیگر ترقیاتی کاموں کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کئے جائیں۔