تھیٹر ہالز کو ڈرامہ اوقات کی پابندی کرنے کی ہدایات
09-16-2026
(لاہور نیوز) پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے شہر لاہور کے تمام تھیٹر ہالز کو ڈراموں کے مقررہ اوقات کی پابندی کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ہدایت کے مطابق لاہور کے تمام تھیٹر ہالز میں ڈرامہ رات ایک بجے تک ختم کرنا لازم ہو گا، مقررہ وقت کی پابندی نہ کرنے والے تھیٹر ہالز کی مانیٹرنگ مزید سخت کی جائے گی۔ پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے تمام تھیٹر ہالز کو سکیورٹی اور مانیٹرنگ کیلئے نصب کیمروں کو 24 گھنٹے فعال رکھنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔ کونسل کے مطابق تھیٹر ہالز میں ڈراموں کے اوقات کی پابندی اور مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ حکام کی جانب سے نگرانی جاری رکھی جائے گی۔