گوالمنڈی پولیس کی کارروائی، دو رکنی متحرک موٹر سائیکل و رکشہ چور گینگ گرفتار
09-16-2026
(لاہور نیوز) گوالمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل اور رکشہ چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی متحرک گینگ کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 موٹر سائیکلیں، ایک چنگ چی رکشہ اور تیز دھار خنجر برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل اور رکشہ چوری کی وارداتیں کرتے تھے۔ گوالمنڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو مالِ مسروقہ سمیت گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سہیل اصغر اور شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے متحرک چور گینگ کی گرفتاری پر گوالمنڈی پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ انسدادِ جرائم کے حوالے سے کڑی نگرانی اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جا رہی ہیں۔