ہربنس پورہ پولیس کی کارروائی، ریکارڈ یافتہ موٹرسائیکل چور گرفتار

09-16-2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر شہر بھر میں موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

ہربنس پورہ پولیس  نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ موٹرسائیکل چور شہباز کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکلیں چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزم کے قبضے سے چھ موٹرسائیکلیں، ماسٹر چابیاں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق ملزم  نے مختلف علاقوں میں غیر قانونی پارکنگ اور گلی محلوں میں بغیر لاک کھڑی موٹرسائیکلیں چوری کرکے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے، پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی موٹرسائیکلیں مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران  نے کہا کہ شہر بھر میں متحرک موٹرسائیکل چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔