حکومت پنجاب نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ 2026-27 کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

09-15-2026

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ 2026-27 کے لیے درخواستیں طلب کر لیں،

فنکاروں کی سماجی و معاشی سرپرستی کے لیے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کا اعلان کر دیا گیا، فنکاروں سے مختلف شعبوں میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے، 25 سال عمر، کم از کم 40 سالہ مالی مشکلات اور تجربہ رکھنے والے فنکار اہل قرار دیے گئے ہیں، خواتین فنکاروں کی عمر کی حد 45 سال مقرر کی گئی ہے۔ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے لیے درخواستیں پنجاب آرٹس کونسل کی ویب سائٹ پر آن لائن جمع ہوں گی، محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے مطابق فنکار مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ درخواستیں جمع کروائیں۔