سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا نشتر ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ
09-15-2026
(لاہور نیوز) سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے نشتر ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے چندرائے روڈ، کچا جیل روڈ اور چونگی امرسدھو میں جاری صفائی آپریشنز کا معائنہ کیا، اس موقع پر چندرائے روڈ پر ڈرین کے اطراف کلیئرنس کے لیے خصوصی صفائی آپریشن کا آغاز بھی کر دیا گیا۔ انہوں نے صفائی پر مامور عملے کی حاضری چیک کی اور افسران کو فیلڈ میں صفائی کے عمل کی مؤثر نگرانی کی ہدایت کی۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے ہدایت کی کہ شہر کی ہر یونین کونسل میں سو فیصد ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن اور صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں جبکہ صفائی آپریشن میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔