حضرت شاہ جمال رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کا آغاز

09-15-2026

(لاہور نیوز) برصغیر کی معروف روحانی شخصیت حضرت شاہ جمال رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کا آغاز ہو گیا.

تین روزہ تقریبات کا آغاز مزار شریف پر رسم غسل و چادر پوشی کی ادائیگی سے ہوا، سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈی جی مذہبی امور حافظ انیس الرحمان  نے شرکت کی۔ چیئرمین امور مذہبیہ کمیٹی شیخ محمد اختر، مینجر دربار کاشف ندیم سمیت زائرین اور عقیدت مند چادر پوشی کی تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریبات کے دوران دربار میں محفل نعت اور محفل سماع کا انعقاد کیا جائے گا، پولیس نے تقریبات کے لئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی، مرکزی داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ اور بیریئر لگا کر اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔