عمرہ زائرین کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے شہر میں 3 ہسپتال مختص
09-15-2026
(لاہور نیوز) حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لئے پولیو کے قطرے پلانے کے لئے شہر میں 3 ہسپتال مختص کر دیئے گئے۔
حکومت کی جانب سے شہر لاہور میں مزنگ ہسپتال، رائے ونڈ ہسپتال اور میاں میر ہسپتال شامل کئے گئے ہیں، ہسپتالوں کی تعداد میں کمی کے باعث عمرہ کے لئے جانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ متعلقہ ایم ایس نے کہا کہ مزنگ ہسپتال میں دو شفٹوں میں عمرے کے لئے جانے والوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاہم ہر ممکن کوشش ہے کہ کسی کو زیادہ انتظار نہ کرنا پڑے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ کئی کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود باری کا انتظار کر رہے ہیں، ہسپتالوں کی تعداد بڑھائی جائے جہاں پولیو کے قطرے پلانے کی سہولت ہو۔