فالکن کی غیرقانونی نیٹنگ کے خلاف کارروائی، 2 شکاری گرفتار

09-15-2026

(لاہور نیوز) وائلڈ لائف رینجرز لاہور نے فالکن کے غیرقانونی شکار اور نیٹنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق کارروائی برکی کے علاقے پدری میں کی گئی، جہاں دو افراد فالکن کی غیرقانونی نیٹنگ میں ملوث پائے گئے، دونوں شکاریوں کو موقع سے گرفتار کرکے ان کے خلاف مقامی تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران فالکن کی غیرقانونی نیٹنگ میں استعمال ہونے والا سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار اور پرندوں کی نیٹنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔